(ویب ڈیسک ) چیٹ جی پی ٹی پر لوگ سب سے زیادہ کن فیچرز کو استعمال کرتے ہیں؟ اوپن اے آئی کی جانب سے فہرست جاری کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ 30 نومبر کو چیٹ جی پی ٹی کو متعارف کرائے 3 سال مکمل ہوگئے۔ اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی سے متعلق چند دلچسپ اعداد و شمار جاری کیے ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ لوگوں کی جانب سے اس اے آئی ٹول کو کیسے استعمال کیا جاتا ہے۔
اوپن اے آئی کا کہنا ہے کہ ہر ہفتے 80 کروڑ افراد چیٹ جی پی ٹی کو مختلف مقاصد جیسے روڈ ٹرپ سے لے کر سامان کی خریداری کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
اوپن اے آئی کے مطابق 3 چوتھائی چیٹس میں عملی رہنمائی، تفصیلات کے حصول اور لکھنے پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے۔
لوگوں کی جانب سے کچھ تحریر کرانے کیلئے جیسے کسی تحریر کو درست کرانا یا ترجمہ کرانا کیلئے اس اے آئی چیٹ بوٹ کو استعمال کیا جاتا ہے۔
اوپن اے آئی کی جانب سے چیٹ جی پی ٹی پر لوگ سب سے زیادہ کن فیچرز کو استعمال کرتے ہیں بتایا گیا ہے۔
1۔ تصویر کو اپ لوڈ کرنا۔
2۔ ویب سرچنگ۔
3۔ کسی reasoning ماڈل کو استعمال کرنا۔
4۔ کسی تصویر کو بنوانا۔
5۔ ڈیٹا کا تجزیہ۔
6۔ ڈکٹیشن۔
اس میں سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ تصویر کو اپ لوڈ کرنا تصاویر بنوانے سے زیادہ مقبول فیچر ہے۔لوگ اپنا تصاویر کو چیٹ جی پی ٹی پر اپلوڈ کر کے اسے بہتر بنانے کا کہتے ہیں ۔