کوٹ ادو ، دائرہ دین پناہ کی حدود میں دھماکہ،8 افرادجاں بحق

کوٹ ادو ، دائرہ دین پناہ کی حدود میں دھماکہ،8 افرادجاں بحق
پنجاب کے شہر کوٹ ادو میں گھر کے اندر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں8 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کوٹ ادو کے علاقے دائرہ دین پناہ کے ایک گھر میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق اور 3زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری بھی علاقے میں پہنچ گئی ہے ، دھماکے کی نوعیت جاننے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔