ویب ڈیسک: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عام آدمی کی جیب پر بھاری پڑنے لگیں۔ پیٹرول اور ڈیزل پر عائد بھاری محصولات کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔
ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 116 روپے 42 پیسے کے ٹیکسز شامل ہیں۔ عوام سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 152 روپے 58 پیسے مختلف ٹیکسز کی مد میں وصول کیے جا رہے ہیں۔
ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت کسٹم ڈیوٹی کے بغیر 283 روپے 12 پیسے ہے۔ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت میں 51 روپے 62 پیسے کسٹم ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔ کسٹم ڈیوٹی عائد ہونے کے بعد ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 334 روپے 74 پیسے ہے۔
پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت کسٹم ڈیوٹی کے بغیر محض 247 روپے 55 پیسے ہے۔ پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں 22 روپے 75 پیسے کسٹم ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 103 روپے 50 پیسے لیوی عائد کی گئی ہے۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2.50 روپے کلائمیٹ لیوی ،7.32 روپے فریٹ مارجن وصول کیا جا رہا ہے۔
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ڈسٹریبیوشن مارجن کی مد میں 7.87 اور ڈیلر مارجن کی مد میں 8.64 روپے وصول کیے جا رہے ہیں۔
ڈیزل پر لیوی کی مد میں 28 روپے 69 پیسے ، کلائمیٹ سپورٹ کی مد میں 2.50 روپے کی وصولی ہو رہی ہے۔ ڈیزل پر فریٹ مارجن کی مد میں 17.14 روپے ، ڈیلر مارجن 8.64 اور ڈسٹری بیوشن مارجن 7.87 روپے وصول کیے جا رہے ہیں۔