بغاوت کیس، شہباز گل 6 اکتوبر کو عدالت طلب

بغاوت کیس، شہباز گل 6 اکتوبر کو عدالت طلب
اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں شہباز گل کو 6 اکتوبر کو عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق شہبازگِل کیس میں ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا کو جج مقرر کیا گیا ہے جب کہ سماعت میں شہبازگل عدالت سے غیرحاضر رہے اور پراسیکیوٹر رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔ پولیس نے شہباز گِل کے خلاف چالان سیشن کورٹ میں پیش کرا دیا ، پولیس چالان پر ٹرائل کیلئے شہباز گِل کی طلبی کا سمن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ ماہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بغاوت کے مقدمے میں گرفتار تحریک انصاف کے رہنما شہباز گِل کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے گرفتار رہنما شہباز گِل کی ضمانت 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔