لاہور: 24 گھنٹے میں پنجاب بھر میں آشوب چشم کے 1 ہزار 134 مریض رپورٹ ہوئے جبکہ 4 روز قبل تقریباً ایک دن میں تقریبا 15 ہزار مریض تھے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا سکول بند کرنے کا فارمولا کام کرگیا۔پنجاب میں آشوب چشم کے مریضوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے میں پنجاب بھر میں آشوب چشم کے 1 ہزار 134 مریض رپورٹ ہوئے ہے جبکہ 4 روز قبل تقریباً ایک دن میں تقریبا 15 ہزار مریض رپورٹ ہوئے تھے۔ خیال رہے کہ وزیر اعلی محسن نقوی نے 4 روز قبل راوی روڈ کے گرلز سکول کے دورہ کے دوران آشوب چشم کے متاثرہ بچے دیکھ کر سکولوں میں چھٹی کا اعلان کیا تھا۔ پنجاب بھر میں آشوب چشم کے مریضوں کی مجموعی تعداد تعداد 98 ہزار 627 ہو گئی ہے۔لاہور میں 24 گھنٹے میں مزید 236 نئے مریض سامنے ائے اور لاہور میں مریضوں کی مجموعی تعداد 8 ہزار 682 ہے۔