محکمہ صحت کیس: انتظامی عہدوں پر تعینات جونئیر افسران کو ہٹانے کا حکم

محکمہ صحت کیس: انتظامی عہدوں پر تعینات جونئیر افسران کو ہٹانے کا حکم
کراچی ( پبلک نیوز) سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ صحت کیس میں بڑا حکم جاری کر دیا۔ عدالت نے تمام اضلاع میں آبادی اور ہسپتال سہولتوں سے متعلق سروے کرنے کا حکم اور تمام انتظامی عہدوں پر تعینات جونئیر افسران کو ہٹانے کا حکم صادر کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو محکمہ صحت کے حوالے سے بڑا حکم دے دیا۔ عدالت نے محکمہ صحت کے سیکٹری سے استفسار کیا کہ بتایا جائے کس ضلع میں کتنی آبادی اور کتنے ہسپتال ہیں؟ عدالت کی جانب سے پوچھا گیا کہ پورے سندھ کے مریضوں کا دباؤ کراچی پر ہے، شکر ہے کراچی میں ہسپتال موجود ہیں۔ جسٹس صلاح الدین پنہور نے ریمارکس دئیے کہ شکر ہے کراچی میں ڈاکٹر باری، ڈاکٹر ادیب ہیں، آپ تو حیدر آباد، لاڑکانہ میں ایک بھی ڈاکٹر باری پیدا نہیں کر سکے۔ اس ضمن میں عدالت نے ہسپتالوں اور ڈاکٹرز کی تعداد بڑھانے کے لیے ایک سال کا وقت دے دیا جبکہ تین ماہ میں سندھ گورنمنٹ ٹیجنگ مینجمنٹ بورڈ کے رولز کو بھی دو ماہ میں فریم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ دوسری جانب عدالت نے صرف پی ایچ ڈی ڈگری کے حامل افسران کو ایڈمنسٹریٹو عہدوں پر تعینات کرنے کا حکم ددیا۔ محکمہ صحت کیس میں عدالت نے چیف سیکٹری سندھ کو تمام محکموں میں او پی ایس افسران کو دس دن میں ہٹانے کے احکامات بھی صادر کردئیے ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔