ویب ڈیسک: پشاور میں انڈین فوجی جاسوس کی گرفتاری کا انکشاف ہوا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ چمکنی سے گرفتار انڈین جاسوس کو منشیات اسمگلنگ کے شبہ میں حراست میں لیا تھا۔ مشکوک شخص نے خود کو امام مسجد ظاہر کیاتھا۔انڈین جاسوس کو گیارہ مئی کو پولیس گاڑی پر ہونے والے خودکش حملے کے دو دن بعد گرفتار کیاگیا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مشکوک شخص نے پہلے اپنا نام داؤد شاہ بتایاتھا۔دوران تفتیش انڈین جاسوس نے اپنا نام میجر دل بہار سنگھ بتایا۔گرفتار انڈین جاسوس کو خفیہ اداروں نے مزید تفتیش کے لئےخفیہ مقام پر منتقل کیا۔ملزم نےدوران تفتیش کالعدم بی ایل اے سے تعاون سمیت دیگر انکشافات کئے۔