حکومت کیخلاف مبینہ سازش کا الزام:سابق وزیرسمیت 16 افراد گرفتار

حکومت کیخلاف مبینہ سازش کا الزام:سابق وزیرسمیت 16 افراد گرفتار
کیپشن: حکومت کیخلاف مبینہ سازش کا الزام:سابق وزیرسمیت 16 افراد گرفتار

ویب ڈیسک: عبوری بنگلہ دیشی حکومت نے سازش کے الزام میں سابق وزیر سمیت 16 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار افراد میں شیخ حسینہ واجد کے سابق کابینہ رکن 87 سالہ عبدالطیف صدیقی اور ڈھاکا یونیورسٹی کے پروفیسر حافظ الرحمان کرزون شامل ہیں۔ تمام افراد کو انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔ 

یہ گرفتاریاں اس وقت ہوئیں جب تمام افراد ڈھاکا رپورٹرز یونٹی کے ایک اجلاس میں شریک تھے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اجلاس پر ایک ہجوم نے دھاوا بولا، شرکا کو ہراساں کیا اور بعدازاں پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ یہ گروپ حکومت گرانے اور ملک میں بدامنی پھیلانے کی سازش میں ملوث تھا۔ عدالت میں پیشی کے دوران پروفیسر حافظ الرحمٰن کرزون نے کہا کہ ہم مجرم نہیں بلکہ مظلوم ہیں۔

بنگلہ دیش میں 2024 میں شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد سیاسی صورتحال مسلسل ہلچل کا شکار ہے اور آئندہ انتخابات سے قبل سیاسی کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے۔

Watch Live Public News