وزیراعظم کل قومی اسمبلی میں استعفوں کا اعلان کر سکتے ہیں

وزیراعظم کل قومی اسمبلی میں استعفوں کا اعلان کر سکتے ہیں
اسلام آباد(پبلک نیوز)ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے اراکین سے استعفے لینے پر غور شروع کردیا ہے، وزیراعظم کل قومی اسمبلی میں استعفوں کا اعلان کر سکتے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کو مشورہ دیا گیا ہے کہ استعفوں کی صورت میں صورتحال یکسر تبدیل ہو سکتی ہے،اسپیکر قومی اسمبلی تحریک انصاف سے ہے، فوری استعفے قبول کرنے کا کہیں گے، استعفے قبول ہونے کی صورت میں نئے انتخابات کروانا مجبوری بن جائے گا۔ استعفوں کے آپشن سے شہباز شریف کو وزیراعظم بننے سے بھی روکا جا سکے گا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ آرٹیکل 94 کے تحت عمران خان نئے وزیراعظم کے آنے تک وزیراعظم رہ سکتے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔