ویب ڈیسک: (شکیل خٹک) سری لنکن نوان تشارا اپنے ہی بورڈ کے خلاف عدالت چلے گئے۔
تفصیلات کے مطابق نوان تشارا نے آئی پی ایل کھیلنے کے لیے سری لنکاکرکٹ بورڈ کے خلاف درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ آئی پی ایل کھیلنے کے لیے این او سی جاری کرنے کی ہدایت کی جائے۔
نوان تشارا نے اپنی درخواست میں سری لنکن بورڈ کے صدر، خزانچی اور سی ای او کو فریق بنایا۔
آئی پی ایل میں نوان تشارا کا رائل چیلنجرز بنگلور کے ساتھ معاہدہ ہوا۔ فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرنے پر سری لنکا کرکٹ نے نوان تشارا کو این او سی دینے سے انکار کیا۔
درخواستگزار کا کہنا ہے کہ سری لنکا کرکٹ کے ساتھ معاہدہ 31 مارچ کو ختم ہو چکا۔ بورڈ کو بتا چکا ہوں کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کر رہا ہوں۔ بورڈ کو آگاہ کرنے کے باوجود فٹنس کے معیار پر این او سی نہ دینا غیرمنصفانہ ہے۔
کولمبو ڈسٹرکٹ کورٹ نے سماعت 9 اپریل تک ملتوی کردی ہے۔