(ویب ڈیسک) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ چوہدری لطیف اکبر پر حملے کے ذمہ داروں اور مشتاق شاہ کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بلاول بھٹو نے چودھری لطیف اکبر پر حملے کی مذمت کی ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے شرپسند عناصر کا لطیف اکبر پر حملہ قابل مذمت ہے، حملے کے بعد ایل اے 31 میں میرے کارکن مشتاق شاہ کو شہید کردیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ گولی، لاٹھی اور زورزبردستی سے ن لیگ آزاد کشمیر کے عوام کے ووٹ پر ڈاکا ماررہی ہے، چوہدری لطیف اکبر پر حملے کے ذمہ داروں اور مشتاق شاہ کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔