پاک فوج اور چینی فوج کی مشترکہ مشق وارئیر-IX کا آغاز

پاک فوج اور چینی فوج کی مشترکہ مشق وارئیر-IX کا آغاز
کیپشن: پاک فوج اور چینی فوج کی مشترکہ مشق وارئیر-IX کا آغاز

ویب ڈیسک:  پاک فوج اور چینی فوج کی مشترکہ مشق وارئیر-IX کا آغاز ہو گیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق  انسداد دہشتگردی مشق یکم دسمبر کو پبی میں شروع ہوئی۔  مشق کا مقصد باہمی تعاون اور پیشہ ورانہ مہارت میں اضافہ کرنا ہے۔  پاکستان، چین دفاعی تعاون باہمی اعتماد پر مبنی ہے۔  وارئیر-IX علاقائی امن و استحکام کے عزم کی علامت ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  افتتاحی تقریب میں دونوں ممالک کے سینئر عسکری حکام نے شرکت کی۔  چینی ویسٹرن تھیٹر کمانڈ کے میجر جنرل بیان شیاؤمِنگ نے شرکت کی۔  مشق نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر این سی ٹی سی  پبی میں جاری ہے۔

Watch Live Public News