اداکارہ سمانتھا رتھ پربھو نے راج ندی مورو سے شادی کی تصاویر جاری کردیں

اداکارہ سمانتھا رتھ پربھو نے راج ندی مورو سے شادی کی تصاویر جاری کردیں
کیپشن: اداکارہ سمانتھا رتھ پربھو نے راج ندی مورو سے شادی کی تصاویر جاری کردیں

ویب ڈیسک: بھارتی اداکارہ سمانتھا رتھ پربھو نے فلم ساز راج ندی مورو کے ساتھ اپنی شادی کی تصاویر جاری کر دیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے خوشی اور حیرت کا سلسلہ جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سمانتھا نے کئی ماہ سے جاری قیاس آرائیوں کے بعد پیر کی صبح ایشا یوگا سینٹر کے لِنگا بھیرَوی مندر میں ایک سادہ اور نجی تقریب میں شادی کی۔ تقریب میں صرف 30 مہمان شریک ہوئے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ روایتی سرخ ساڑی میں دلہن بنے دکھائی دے رہی ہیں، جب کہ راج ندی مورو سفید کرتا اور بیج رنگ کی نیہرو جیکٹ پہنے ہوئے نظر آئے۔ تصاویر سادگی اور خوبصورتی کی وجہ سے چند گھنٹوں میں وائرل ہو گئیں۔

سمانتھا نے پوسٹ کے کیپشن میں صرف تاریخ "01.12.2025" درج کی، جس سے تمام افواہوں کا خاتمہ ہوگیا اور شادی کی باضابطہ تصدیق ہوگئی۔

شائع شدہ تصاویر میں ایک میں راج کو سمانتھا کو خوبصورت ہیروں کی انگوٹھی پہناتے دیکھا جا سکتا ہے، جب کہ دوسری تصویر میں اداکارہ مہندی، منگل سوتر اور روایتی زیورات کے ساتھ مسکراتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔

فلمی حلقوں اور مداحوں نے سوشل میڈیا پر جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور اس خبر کو سال کے خوشگوار ترین لمحات میں سے ایک قرار دیا ہے۔

Watch Live Public News