مسجد نبوی میں دنیا کا بہترین ساؤنڈ سسٹم نصب

مسجد نبوی میں دنیا کا بہترین ساؤنڈ سسٹم نصب

مدینہ منورہ (پبلک نیوز) مسجد نبوی میں خطبات اور نماز کے دوران استعمال ہونے والا ساؤنڈ اب دنیا کا بہترین ساؤنڈ سسٹم بن گیا ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق دوران نماز و خطبہ امام کی آواز کو مسجد میں کونے کونے تک پہنچانے کے لیے اب دنیا کا نمبر ایک ساؤنڈ سسٹم نصب کیا گیا ہے۔ جس میں تین مختلف طریقہ ہائے کار جبکہ 600 کے قریب جدید طرز کے آلات استعمال کیے جا رہے ہیں۔اس ساؤنڈ کے دو بیک اپس ہیں جو 24 گھنٹے تیار رہتے ہیں۔ پانچوں وقت کی نماز، دینی و تعلیمی لیکچر اور علمی پروگرام کو زائرین تک پہنچانے کے لیے یہ ساؤنڈ سسٹم استعمال میں لایا جاتا ہے۔ اس کو نہ صرف نہایت منظم اور مربوط انداز میں بنایا گیا ہے بلکہ اس کا ہر پہلو سے باقاعدہ طور پر جائزہ بھی لیا گیا ہے۔

مسجد نبوی میں ساؤنڈ سسٹم کو حصہ کی طرز پر ترتیب دیا گیا ہے۔ پرانی مسجد، اذان اور تکبیر والا سٹینڈ جس کو مکبریہ کہتے ہیں، پہلی توسیع والی عمارت، دوسری توسیع والی عمارت، چھت، صحن اور میناروں سمیت یہ کل سات حصے بنتے ہیں۔مسجد انتظامیہ کے مطابق اذان، نماز اور خطبہ سے آدھا گھنٹہ قبل خصوصی طور پر اس کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ مسجد کے پرانے حصہ میں 114، الحصوتین میں 14، پہلی توسیع والی عمار میں 179 سپیکر نصب کیے گئے ہیں جبکہ دوسری توسیع والی عمارت میں 1920 سپیکر لگے ہوئے ہیں۔

انتظایہ کے مطابق چھت 555، میناروں پر 84، دیوار اور طہارت خانوں میں 14، تہہ خانے میں 71، حرم شریف کے احاطہ کے باہر 25، پرانے حصہ میں 5 بالائی مائیک محراب، چھ مڈل مائیک محراب، تین زیریں مائیک محراب، جبکہ 7 مائیک منبر میں لگائے گئے ہیں اور 31 مائیک قدیم مسجد نبوی میں نصب ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔