پاکستان کے بھارت کیخلاف میچ سے بائیکاٹ کی بھارتی سیاست میں بھی گونج

پاکستان کے بھارت کیخلاف میچ سے بائیکاٹ کی بھارتی سیاست میں بھی گونج
کیپشن: پاکستان کے بھارت کیخلاف میچ سے بائیکاٹ کی بھارتی سیاست میں بھی گونج

ویب ڈیسک: پاکستان کی جانب سے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ بائیکاٹ کرنے کے فیصلے نے بھارتی سیاست میں بھی ہلچل مچا دی ہے۔

بھارتی کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے کہا ہے کہ پاکستان کا یہ اقدام بھارت کے لیے ویک اپ کال ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے بنگلادیش کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا، لیکن بنگلادیشی کرکٹر مستفیض الرحمٰن کو کولکتہ ٹیم سے نکالنا مناسب نہیں تھا۔ ششی تھرور نے یہ بھی کہا کہ کھیل کو سیاست کی نظر سے دیکھنا افسوسناک ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے واضح کیا ہے کہ قومی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی، تاہم بنگلادیش کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور پر 15 فروری کو بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کی ٹیم حصہ نہیں لے گی اور مقابلے کا بائیکاٹ کرے گی۔

یہ فیصلہ وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی ملاقات کے بعد باضابطہ طور پر اعلان کیا گیا۔

Watch Live Public News