بلوچستان ، پاکستان کا حصہ ہے اور کبھی پاکستان سے الگ نہیں ہو سکتا: ڈی جی آئی ایس پی آر

بلوچستان ، پاکستان کا حصہ ہے اور کبھی پاکستان سے الگ نہیں ہو سکتا: ڈی جی آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک: ڈی جی آئی ایس پی آر کی ہلال ٹاکس میں اساتذہ سے خصوصی گفتگو ، کہا بلوچستان ، پاکستان کا  حصہ ہے اور کبھی پاکستان سے الگ نہیں ہو سکتا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ ہندوستان اور ہندوستانی   پراکسیز  پورے خطے کے لیے خطرہ ہیں۔، بی ایل اے ( فتنہ الہندوستان  ) کو ہندوستان سے مکمل مالی معاونت حاصل ہے،  کشمیر بنے گا پاکستان ، ⁠عوام سے افواج ہیں اور افواج سے عوام ۔ یہ محبت کا لازوال رشتہ ہمیشہ قائم دائم رہے گا ۔ انشاء اللہ ، ⁠ پاکستان ہمیشہ زندہ باد!

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ گمراہ قسم کا پروپیگنڈا کیا جاتا ہے کہ بلوچستان کبھی علیحدہ ہو سکتا ہے؟ بلوچستان کبھی علیحدہ نہیں ہو سکتا، کیونکہ بلوچستان پاکستان کی معیشت اور معاشرت میں رچا بسا ہے، بلوچ، سندھی، پختون، پنجابی، کشمیری، بلتی ہم سارے بہن بھائی ہیں، ا کٹھے ہیں، ہمیں کوئی ایک دوسرے سے جدا نہیں کرسکتا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں جو دہشتگردی ہو رہی ہے اس کے پیچھے نہ کوئی نظریہ ہے اور نہ ہی کوئی تصور، یہ صرف ہندوستان کا سپانسر شدہ ہے، اس پورے خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار صرف ہندوستان ہے، بلوچ دہشتگردی کو فتنہ الہندوستان کا نام دیا ہے بھارت ان کو پیسے دیتا ہے، ان کے لیڈروں کا وہاں یہ علاج کرتے ہیں، ان کے پاسپورٹ بنائے ہیں،ان کی ٹریننگ کرتے ہیں۔

اور اس کے لیے وہ بیس آف آپریشن افغانستان کو استعمال کرتے ہیں، یہ دراصل بلوچستان کی ترقی کے دشمن ہیں، یہ دہشت گرد عوام میں رہتے ہیں تو بلوچستان کے لوگوں نے ساتھ آنا ہے، انہیں پتا ہے کہ یہاں یہ ترقی ہو گئی، کل یہاں کے بچوں کے پاس علم آجائے گا، نوکری جائے گی، روزگار آجائے گا،پیسے آجائیں گے، شعور آجائے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آپ نے فیصلہ کرنا ہے کہ ہم نے ان دہشتگردوں کا آلہ کار نہیں بننا۔آپ نے فیصلہ کرنا ہے کہ ہم نے علم حاصل کرنا ہے ہم نے ٹیکنالوجی حاصل کرتی ہے ،اس صوبے کے پاس اتنی صلاحیت ہے کہ بلوچستان انشاء اللہ پاکستان کا سب سے امیر صوبہ بنے گا۔

بلوچستان کے عوام کو معلوم ہونا چاہیےبھارت کی نہ پاکستان سے کوئی ہمدردی ہے اور نہ بلوچستان سے، وہ پاکستان کا ازلی دشمن ہے، اُن کا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں ہے، یہ واجب القتل ہیں، بلوچستان عوام نے فیصلہ کرنا ہے ہم نے ان دہشتگر گردوں کا آلہ کار نہیں بننا۔

ہم جب کہتے ہیں کشمیر بنے گا پاکستان تو یہ تو کشمیری کہتے ہیں کہ کشمیر بنے گا پاکستان، کشمیر نے ہر حال میں پاکستان بننا ہے، اس میں کوئی شک نہیں ہے!کیونکہ ہمارا خون کا تعلق ہے، تہذیب کا تعلق ہے، مذہب کا تعلق ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ پاکستان کی عوام اور پاکستان کی افواج کے درمیان کوئی فاصلہ نہیں، یہ عوام کی فوج ہے، فوج عوام سے ہے اور عوام فوج سے ہے۔

یہ جو معرکہ حق ہے،ہندوستان نے سوچا کہ وہ پاکستان پر حملہ کر دے گا، ان کے دنشواروں نے کہا تھا  آپ حملہ کریں، پاکستان کے عوام اور پاکستان کی فوج آپس میں ایک نہیں ہیں،نہ چین کھڑا ہوگا، نہ سعودی عرب اور نہ ہی امریکہ سب انہیں چھوڑ چکے ہیں، افواج پاکستان نے وہ سب مٹی میں ملا دیا۔ 

Watch Live Public News