عید الفطر پر سرکاری ملازمین کو تنخواہ اور پنشن قبل ازوقت ادا کرنے کا فیصلہ 

عید الفطر پر سرکاری ملازمین کو تنخواہ اور پنشن قبل ازوقت ادا کرنے کا فیصلہ 

(ویب ڈیسک ) عید الفطر پر سرکاری ملازمین کو تنخواہ اور پنشن قبل ازوقت ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیکرٹری خزانہ کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کردیں۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب حکومت کے سرکاری ملازمین مارچ کی تنخواہ اور پنشنرز کو پنشن 16 مارچ کو دےدی جائے،مسلمان سرکاری ملازمین کو مارچ کی تنخواہ عید الفطر سے قبل دی جائے۔

  نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالفطر کی مناسب مارچ کی تنخواہ پہلے ادا کردی جائے،ریٹائر سرکاری ملازمین کو پنشن بھی 16مارچ کو دے دی جائے۔

Watch Live Public News