وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے سفارتی رابطے، پانامہ اور جنوبی کوریا کو بھارتی اقدامات سے آگاہ کردیا

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے سفارتی رابطے، پانامہ اور جنوبی کوریا کو بھارتی اقدامات سے آگاہ کردیا
کیپشن: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے سفارتی رابطے، پانامہ اور جنوبی کوریا کو بھارتی اقدامات سے آگاہ کردیا

ویب ڈیسک: پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پانامہ اور جنوبی کوریا کے وزرائے خارجہ سے رابطہ کر کے بھارت کے حالیہ یکطرفہ اقدامات اور پروپیگنڈے سے متعلق آگاہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، اسحاق ڈار نے پانامہ کے وزیر خارجہ سے بات چیت میں سندھ طاس معاہدے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ اس موقع پر پانامہ کے وزیر خارجہ نے دونوں فریقوں پر تحمل اور سفارتی طریقے سے معاملات حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اسی طرح جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے جنوبی ایشیا کی مجموعی صورتحال، بھارت کی حالیہ اشتعال انگیزی اور غلط معلومات پر مبنی مہم سے آگاہ کیا۔ اس دوران سندھ طاس معاہدے سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔

جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ نے کہا کہ تمام فریقین کو بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل نکالنا چاہیے۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار حالیہ دنوں میں مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطے کر کے بھارت کے پروپیگنڈے اور خطے میں امن کو لاحق خطرات سے عالمی برادری کو آگاہ کر رہے ہیں۔

Watch Live Public News