باراتیوں سے سلامی کی رقم لینے کا ڈیجیٹل طریقہ ، ویڈیو وائرل

باراتیوں سے سلامی کی رقم لینے کا ڈیجیٹل طریقہ ، ویڈیو وائرل

(ویب ڈیسک ) بھارت میں ایک شادی کے دوران دلہن کے باپ  کی جانب سے سلامی لینے کیلئے روایتی انداز کے بجائے ٹیکنالوجی کا سہارا لیا گیا ہے۔جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک شخص کو اپنے کپڑوں پر بار کوڈ لگائے دیکھا جاسکتا ہے اور وہ شادی میں آنے والے باراتیوں کو اسکین کرنے کا کہہ رہا ہے۔

یہ ویڈیو بھارت کی ایک ریاست کیرالہ کی ہے۔جہاں ایک شادی میں دلہن کے باپ نے باراتیوں سے سلامی لینے کیلئے ڈیجیٹل طریقہ استعمال کیا۔انہوں نے شادی میں آنے والوں سے بارکوڈ  کے ذریعے سلامی کی رقم وصول کی۔

شادی کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔صارفین  کی جانب سے اس ویڈیو پر خوشی اور حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ اب شادی پر سلامی دینے کے لیے کیش یا تحفہ دینے کے بجائے ڈیجیٹل ادائیگی کا آپشن بھی ملا کرے گا۔ 

Watch Live Public News