ٹریفک پولیس اہلکاروں پر برطانوی نژاد پاکستانی کے تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی

ٹریفک پولیس اہلکاروں پر برطانوی نژاد پاکستانی کے تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی

ویب ڈیسک:اسلام آباد میں ٹریفک پولیس کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی ویڈیو منظرعام پر آئی جس میں ایک شخص کو وارڈنز پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو کے سامنے آنے پرسوشل میڈیا صارفین میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق  حملہ آور کی شناخت 27 سالہ عاقب خان کے طور پر ہوئی، جو برمنگھم سے تعلق رکھنے والا برطانوی نژاد پاکستانی ہے۔ ویڈیو میں اسے پولیس اہلکاروں کو مکے مارتے اور ان سے جھگڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ اہلکار خود کا دفاع کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔⁣

بتایا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ اسلام آباد کے سیکٹر آئی 8 کا ہے جہاں ایک اوباش نوجوان نے تین ٹریفک وارڈنز کو سڑک کے بیچوں بیچ مارا پیٹا۔

پولیس نے دہشت گردی کی دفعات کے تحت سیکشن 7 اے ٹی اے کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے، جب کہ الزامات کے مطابق عاقب خان نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا، گاڑی سے انہیں کچلنے کی کوشش کی، اور جھگڑے کے دوران فائرنگ بھی کی۔

ذرائع کے مطابق عاقب خان جو گزشتہ سال برطانیہ میں قانونی مسائل کے بعد پاکستان منتقل ہوا، اور اس وقت اپنی خاندانی جائیدادوں سے حاصل ہونے والی آمدنی پر گزر بسر کر رہا ہے، بعد میں اسلام آباد پولیس نے آئی ایٹ مرکز میں ٹریفک اہلکاروں پر حملہ کرنے والے عاقب کو گرفتار کر لیا۔



 

Watch Live Public News