پاکستان نے چمن بارڈر بند کر دیا

پاکستان نے چمن بارڈر بند کر دیا
ویب ڈیسک: افغانستان کی موجودہ صورتحال کے بعد پیدا ہونے والے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاکستان نے چمن بارڈر کو آمدورفت کے لیے بند کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق افغانستان سے متصل چمن بارڈر کو سکیورٹی کی صورتحال سے متعلق ممکنہ طور پر سامنے آنے والے خدشات کی وجہ سے بند کیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ چمن بارڈر کو عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔ قبل ازیں وفاقی وزیر برائے داخلہ شیخ رشید احمد کا وفاقی دارالحکومت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چمن بارڈر پر کراسنگ کی بندش عارضی بنیادوں طور پر کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ افغانستان میں طالبان نے کابل کا کنٹرول سنبھالا تو گزشتہ ماہ چمن بارڈ پر بندش کا اعلان کیا تھا جو پاکستانی حکام سے مذاکرات کے بعد بحال کی گئی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔