ویب ڈیسک: بارش کے باعث کام سے چھٹی محنت کش کا جرم بن گیا۔ سفاک قاتلوں نے گھر میں گھس کر قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ پتوکی میح پرانی منڈی مزمل بازار میں پیش آیا۔ جہاں ساجد نامی محنت کش کو 4 افراد نے گھر میں گھس کر قتل کردیا۔
بہیمانہ قتل کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ مقتول کے بیٹے نے بتایا کہ سفاک ملزمان اور ان کا والد ایک ہی جگہ کام کرتے تھے۔ شدید بارش کے باعث ان کا والد کام پر نہ جاسکا۔
مقدمے کے متن میں لکھا گیا ہے کہ والد کے بارش کے باعث کام سے چھٹی کرنے پر ملزمان نے طیش میں آکر گھر میں گھس کر گولی ماردی۔
پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔