قومی پیغام امن کمیٹی کی وزیر اعلیٰ و گورنر گلگت بلتستان سے ملاقات

قومی پیغام امن کمیٹی کی وزیر اعلیٰ و گورنر گلگت بلتستان سے ملاقات

(ویب ڈیسک) قومی پیغام امن کمیٹی نے  وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین اور گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے ملاقات کی ہے۔

قومی پیغام امن کمیٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے کہا ہے کہ  معاشرے کو سدھارنے میں علماء کا اہم کردار ہے پاکستان ہماری مشترکہ شناخت ہے ہماری طاقت ہماری یکجہتی میں ہے۔  

وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان نے کہا کہ گلگت بلتستان بین المسالک ہم آہنگی کے حوالے سے پورے ملک کے لئے ایک مثال ہے  دشمن پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتا ہے سوشل میڈیا کو مثبت سوچ کے فروغ ممبر اور محراب کو مجت کا پیغام اور اعلی اخلاق کا مظاہرہ کرنے کے لئے استعمال کرنا چاہئے۔

نیشنل پیغام امن کمیٹی کے ارکان نے کہا کہ پاکستان میں فرقہ پرستی ،ملک دشمنی،انتشار کی گنجائش نہیں ہے ملک کی ترقی خوشحالی اور استحکام کے لئے ہم سب نے کردار ادا کرنا ہے۔

اس موقع پر کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت قومی  پیغام امن کمیٹی کے ساتھ ہے کمیٹی کے ساتھ ملکر اداروں سے نفرت اور منفی رجحانات کا خاتمہ کرنے کے ساتھ گلگت بلتستان کو امن کے حوالے سے مثالی خطہ بنا کر پیش کیا جائے گا،انہوں نے واضح کیا کہ حکومتی قوانین اور ظابطوں کے علاوہ علماء کے پیغام سے معاشرتی برائیوں کو ختم کیا جا سکتا ہے۔

قومی پیغامِ امن کمیٹی اور علاقائی پیغامِ امن کمیٹی گلگت کے وفد نے مدرسہ نصرت الاسلام گلگت کا دورہ کیا اور مدرسے کی انتظامیہ سے ملاقات کی۔اس موقع پر علمائے کرام نے مدرسے کے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کیا اور انتظامیہ سے تعلیمی و دینی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہی حاصل کی۔

قومی پیغامِ امن کمیٹی  کے وفد نے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ  سے گورنر سیکریٹریٹ گلگت میں ملاقات کی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں امن، قومی یکجہتی، بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی اور نوجوانوں کو فکری انتشار سے محفوظ رکھنے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔

گورنر گلگت بلتستان نے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی کے لئے امن بنیادی شرط ہے قیام امن کے لئے علماء کرام کا کرداد نہایت اہمیت کا حامل ہے  ملک سے دہشتگردی کے خاتمے اور عالمی سطح پر ملک کا وقار بلند کرنے کے لئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کردار لائق تحسین ہے  انہوں نے وفد کو گلگت بلتستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوۓ کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے کلمہ کی بنیاد پر بغیر کسی شرط کے پاکستان میں شمولیت اختیار کی ہے علماء کرام بین المذاہب ہم آہنگی،اتحاد و اتفاق کے فروغ اور گلگت بلتستان کے عوام کی محرومیوں کو دور کرنے میں کردار اداکریں۔

Watch Live Public News