وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب میں کہنا تھا کہ میں نے قوم سے کہا تھا کہ گھبرانا نہیں،میں نے اسمبلیاں توڑنے کی ایڈوائس صدر کو بھیج دی، قوم سے کہتا ہوں کہ الیکشن کی تیاری کریں ، مجھےگزشتہ روز سے لوگ پیغام دے رہے تھےکہ غداری ہو رہی ہے. واضح رہے کہ قبل از وقت قومی اسمبلی تحلیل ہونے کی صورت میں آئین کے تحت 90 روز میں عام انتخابات کروائے جائیں گے، قومی اسمبلی تحلیل ہوتے ہی نگران حکومت کی تشکیل کا عمل شروع ہو جائے گا. آئین کے تحت وزیراعظم کی طرف سے قومی اسمبلی کی تحلیل کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا، وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر مملکت قومی اسمبلی تحلیل کے پابند ہیں. وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر قومی اسمبلی تحلیل نہ کرے تو قومی اسمبلی 48 گھنٹوں میں خود بخود تحلیل ہو جائے گی.وزیر اعظم نے آئین کے آرٹیکل 58 کے تحت صدر مملکت کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس بھیج دی ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 3, 2022
پاکستان کی قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر نے اپنی رولنگ میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف پیش کی گئی عدم اعتماد کی قرارداد کو آئین کے منافی اور ضوابط کے خلاف قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔ اس کے بعد قوم سے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انھوں نے صدر کو قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کی تجویز دے دی ہے۔