علی ظفر کا ہتک عزت کیس میں کامیابی کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا

علی ظفر کا ہتک عزت کیس میں کامیابی کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا
کیپشن: علی ظفر کا ہتکِ عزت کیس میں کامیابی کے بعد پہلا بیان

ویب ڈیسک:  معروف پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے ہتکِ عزت کیس میں کامیابی کے بعد پہلا بیان جاری کر دیا۔

اپنے بیان میں علی ظفر نے کہا کہ وہ اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں اور ان تمام افراد کے بھی ممنون ہیں جنہوں نے مشکل وقت میں ان کا اور سچ کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ بالآخر انصاف ہو گیا، تاہم وہ اسے اپنی ذاتی فتح کے بجائے عاجزی اور شکرگزاری کا لمحہ سمجھتے ہیں۔

علی ظفر کا کہنا تھا کہ وہ کسی کے لیے دل میں کوئی بدگمانی نہیں رکھتے اور یہ معاملہ اب ان کے لیے ختم ہو چکا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ سب لوگ وقار اور امن کے ساتھ آگے بڑھیں۔

Watch Live Public News