ایران میں مار گرائے جانے والے امریکی ایف-15 کا ایک پائلٹ ریسکیو کرلیا گیا

ایران میں مار گرائے جانے والے امریکی ایف-15 کا ایک پائلٹ ریسکیو کرلیا گیا

(ویب ڈیسک) ایران نے آج ایک امریکی طیارہ مار گرایا تھا۔ جس کے نتیجے میں طیارے کے دو پائلٹس میں سے ایک کو امریکی خاص دستوں نے بحفاظت ریسکیو کرلیا ہے۔

امریکی حکام نے سی بی ایس نیوز کو بتایا ہے کہ ایک F-15E لڑاکا طیارہ ایران میں گر گیا، جس کا ایک پائلٹ امریکی افواج نے  ریسکیو کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ   ایران کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس نے ایک امریکی لڑاکا طیارہ مار گرایا۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی اور سی بی ایس نیوز کی جانب سے تصدیق شدہ تصاویر میں ایک ریفولنگ طیارہ اور دو ہیلی کاپٹرز خوزستان صوبے کے اوپرنیچے پرواز کرتے ہوئے دکھائی دیے، جو سرچ اینڈ ریسکیو مشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

Watch Live Public News