مردہ شخص 18 روز بعد زندہ ہوگیا

مردہ شخص 18 روز بعد زندہ ہوگیا

پبلک نیوز: ہسپتال کی جانب سے مردہ قرار دیا جانے والے شخص 18 روز بعد زندہ ہو گیا۔ پرتگال کے ایک ہسپتال میں 10 جنوری کو 92 سالہ ماہلیورس ڈی پائیورس ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے مردہ دیئے گئے تھے۔

دو ماہ پہلے جب ان کو نظام تنفس کے مسائل کی وجہ سے ہسپتال داخل ہونا پڑا جہاں وہ کورونا کی زد میں بھی آ گئے۔ اسی دوران ہسپتال عملہ کی جانب سے ان کے گھر والوں کو اطلاع دی گئی کہ وہ وفات پا چکے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ اگلے دو ہی دنوں میں ان کی تدفین بھی کر دی گئی۔

جب ان کے گھر والوں نے نعش دیکھنے کے لیے اسرار کیا تو ہسپتال انتظامیہ نے اجازت نہیں دی۔ انھوں نے مقامی انتظامیہ کو اس حوالے سے بھی آگاہ کیا کہ مرنے سے متعلق جب اطلاع دی گئی تو وہ تسلیم نہیں کر پائے مگر انتظامیہ کے زور دینے پر خاموش ہونا پڑا۔

اٹھارہ دن بعد معلوم ہوا کہ مرنے والے شخص کوئی اور تھا۔ ان کے بچوں کو بتایا گیا کہ جس شخص کی تدفین کی گئی وہ کسی اور خاندان سے تعلق رکھتا تھا۔ ہسپتال انتظامیہ نے اپنی غلطی کو تسلیم کیا اور متعلقہ خاندان سے معافی بھی مانگی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔