چوہدری سالک حسین نے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے ہفتہ، اتوار کی تعطیلات ختم کردی

چوہدری سالک حسین نے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے ہفتہ، اتوار کی تعطیلات ختم کردی
کیپشن: چوہدری سالک حسین نے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے ہفتہ، اتوار کی تعطیلات ختم کردی

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانی و قونصلیٹ امور، چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے اسپین میں پاکستانی قونصلیٹ نے ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات ختم کر دی ہیں۔ اب قونصلیٹ روزانہ تقریباً 200 پاسپورٹس پراسیس کر رہا ہے۔

چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ حکومت بیرونِ ملک پاکستانیوں کو بہترین سہولت فراہم کرنا اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے۔ انہوں نے مزید وضاحت دی کہ نئے پاسپورٹ کے اجرا کے لیے معقول جواز پیش کرنا ضروری ہوگا، اور پاسپورٹ کی مدت ختم ہونے پر صرف گمشدگی کی بنیاد پر نیا پاسپورٹ جاری کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی بتایا کہ اسپین میں مستقل پاسپورٹ کے اجرا کے لیے گزشتہ پاسپورٹ یا پاسپورٹ گمشدگی رپورٹ کی ضرورت ہوگی۔ اس کے علاوہ، وزارت اوورسیز پاکستانی اور قونصلیٹ حکام ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور گمشدگی رپورٹ کے طریقۂ کار میں نرمی لانے کی کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔

Watch Live Public News