(ویب ڈیسک)لاہور تا اسلام آباد موٹروے پر ٹول ٹیکس میں سات فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔قومی ہائی وے اتھارٹی نے 5 جولائی سے لاہور تا اسلام آباد موٹروے پر ٹول ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کاریں ، جیپ اور ٹیکسی 5 جولائی سے فی کلومیٹر 3 روپے 98 پیسے ٹول ٹیکس ادا کریں گے۔ ویگنز فی کلومیٹر 6 روپے 68 پیسے، کوسٹر 9 روپے 34 پیسے ٹول ٹیکس ادا کریں گے۔
جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ایم 2 پر بسیں فی کلومیٹر 13 روپے 32 پیسے، ٹرک 17 روپے 33 پیسے، بڑے ٹرک 22 روپے فی کلومیٹر سے زائد ٹیکس ادا کریں گے۔
این ایچ اے نے نجی کمپنی کے ساتھ ایم 2 کی دیکھ بھال اور تعمیر کے لئے 20 سالہ معاہدہ کیا ہے۔ این ایچ اے کے مطابق ٹول ٹیکس میں اضافہ معائدے کے تحت کیا گیا ہے۔معائدے کے تحت تیرہویں سال کے لئے ٹول ٹیکس میں 7 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔