(ویب ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ میں رونالڈو کی پنالٹی سے قبل’ بسم اللہ‘ پڑھ کر گول کرنے کی ویڈیوسوشل میڈٰا پر وائرل ہوگئی۔
فیفا ورلڈ کپ میں پرتگال اور کروشیا کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں کرسٹیانو رونالڈو کو پنالٹی سے قبل دو مرتبہ ’بسم اللہ‘ کہتے ہوئے دیکھا گیا۔
Cristiano Ronaldo appeared to say ‘Bismillah’ (In the name of God) twice before taking a penalty, scoring the equalizing goal for Portugal against Croatia, in their Round of 32 match at Toronto Stadium on Friday. pic.twitter.com/46W9O6AN6u
— AJE Sport (@AJE_Sport) July 3, 2026
ٹورنٹو میں کھیلے گئے فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 میں پرتگال نے کروشیا کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
میچ میں پرتگال نے کروشیا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرایا، پرتگال کی جانب سے گول رونالڈو اور ریموس نے کیے جبکہ کروشیا کی جانب سے گول پرچچ نے اسکور کیا۔
میچ میں رونالڈو نے پنالٹی کک پر گول کیا تاہم اس دوران رونالڈو کو پنالٹی لینے سے قبل دو مرتبہ ’بسم اللہ‘ کہتے ہوئے دیکھا گیا۔