کورونا سے مزید 92 افراد جان کی بازی ہار گئے

کورونا سے مزید 92 افراد جان کی بازی ہار گئے
اسلام آباد ( پبلک نیوز) ملک بھر میں گزشتہ چند روز تک کورونا کی کیسز کی شرح کم ہونے کے بعد گزشتہ روز ایک بار پھر ہلاک ہونے والی کی تعداد میں تشویشناک اضافہ ہوا ٗ 92 افراد جان کی بازی ہار گئے ٗ جبکہ 3 ہزار 630 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 28 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ٗ کورونا کے باعث ملک بھر میں 92 افراد جاں بحق ہوئے، گزشتہ روز مثبت کیسز کی شرح 3.93 فیصد رہی ٗ 51 ہزار 523 ٹیسٹ کیے گئےجس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 26 ہزار 695 تک پہنچ گئی۔ملک بھر میں تاحال جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہزار 22 ہو گئی، پنجاب میں کورونا کیسز 3 لاکھ 40 ہزار 989 ہو گئی ہے ٗ سندھ میں 3 لاکھ 20 ہزار 488 کورونا کیسز ہو چکے ، خیبرپختونخواہ میں ایک لاکھ 33 ہزار 450 کورونا کیسز ہیں ، اسلام آباد میں کورونا کیسز 81 ہزار 446 ہیں،بلوچستان میں کورونا کیسز 25 ہزار 370 ہیں۔

Watch Live Public News