پی آئی اے کا سیاحت کے شعبے میں ترقی کیلئے ایک اور اہم اقدام

پی آئی اے کا سیاحت کے شعبے میں ترقی کیلئے ایک اور اہم اقدام

سکردو( پبلک نیوز) پی آئی اے کا سیاحت کے شعبے میں ترقی کے لیے ایک اور اہم اقدام۔ پی آئی اے کا ایئر سفاری شروع کرنیکا اعلان، یکطرفہ کرایہ 25 ہزار روپے مقرر۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے 12 جون سے ایئر سفاری کا اعلان کرتے ہوئے یکطرفہ کرایہ 25 ہزار روپے مقرر کر دیا۔ سیاحوں کو ایئر سفاری کے ذریعے گلگت بلتستان کی بلند ترین چوٹیاں دیکھنے کا موقع ملے گا۔

پی آئی اے کے اعلامیہ کے مطابق ایئر سفاری ہفتے میں ایک دن آپریٹ ہوگی جوکہ نانگا پربت اور کے ٹو سے گزر کر سکردو میں لینڈ کرے گی۔ پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق ایئر سفاری سے متعلق تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔چند روز میں اس کا شیڈول جاری کر دیا جائے گا، سکردو ۔ائیر سفاری کا مقصد وزیراعظم کے ویژن کے مطابق سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔