بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2 کیس میں گواہوں کی شہادت قلمبند

بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2 کیس میں گواہوں کی شہادت قلمبند

(ویب ڈیسک )بانی پاکستان تحریک انصاف اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2 کیس میں گواہوں کی شہادت قلمبند کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت ہوئی،کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی۔

اس دوران 2 گواہان کی شہادت  قلمبند کی گئی جب کہ ملزمان کے وکیل ارشد تبریز کی جرح بھی  مکمل کرلی گئی۔

عدالت نے بعد ازاں  کیس کی سماعت 11 جون تک ملتوی کردی۔ آئندہ تاریخ پر ملزمان کے دوسرے وکیل قوسین فیصل مفتی جرح کریں گے۔

Watch Live Public News