اٹلی: کورونا ایمرجنسی کا کمشنر فوجی جنرل تعینات

اٹلی: کورونا ایمرجنسی کا کمشنر فوجی جنرل تعینات

ویب ڈیسک: اٹلی میں مہلک وباء کورونا کی دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے کورونا ایمرجنسی کا کمشنر ایک فوجی جنرل کو لگا دیا گیا ہے۔ اور کورونا کے ایس او پیز پر عملدرآمد پر سختی شروع کر دیا گیا ہے۔

اٹلی میں کرونا وائرس کی دن بدن خراب صورتحال ہوتی جا رہی ہے، گزشتہ روز مہلک وباء سے مزید 343 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں جبکہ 17 ہزار 83 نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں۔

کورونا کو کنٹرول کرنے کے لیے کئی علاقوں میں سخت جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے جرمانوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ اٹلی میں مہلک وباء کے اضافے کو دیکھتے ہوئے حکومت نے کورونا پابندیوں میں ایسٹر تک کے لیے اضافہ کر دیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔