ایران: اسرائیلی حملے میں شہید 180 طالبات  کو سپردِ خاک کر دیا گیا 

ایران: اسرائیلی حملے میں شہید 180 طالبات  کو سپردِ خاک کر دیا گیا 
کیپشن: ایران: اسرائیلی حملے میں شہید 180 طالبات  کو سپردِ خاک کر دیا گیا 

ویب ڈیسک: ایران میں مبینہ اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہونے والی 180 کمسن طالبات کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی، جہاں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ سوگوار فضا میں بچیوں کو سپردِ خاک کر دیا گیا جبکہ جنازے کے دوران امریکا اور اسرائیل کے خلاف نعرے بھی لگائے گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ مناب میں ایک پرائمری اسکول پر بمباری کے نتیجے میں پیش آیا۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر قبروں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے امریکا اور اسرائیل کو حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اسکول کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا جہاں صرف طالبات موجود تھیں۔

انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایرانی عوام کو “ریسکیو” کرنے کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس وعدے کی حقیقت ان قبروں سے عیاں ہے۔

وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ غزہ سے مناب تک شہریوں کی ہلاکتیں امریکا اور اسرائیل کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہیں۔

Watch Live Public News