پاکستان شاہینز اور انگلینڈ لائنز کی سیریز ختم کر دی گئی ہے, پی سی بی 

پاکستان شاہینز اور انگلینڈ لائنز کی سیریز ختم کر دی گئی ہے, پی سی بی 

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے مطابق پاکستان شاہینز اور انگلینڈ لائنز کی سیریز ختم کر دی گئی ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ابو ظہبی میں جاری سیریز ختم کرنے کی تصدیق کی ہے۔مشرق وسطی کی حالیہ سیکورٹی صورتحال کے باعث باہمی طور فیصلہ کیا گیا ہے ۔

پی سی بی  کے مطابق سیریز میں تین ون ڈے میچز باقی تھے جو اب نہیں ہوں گے۔کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کی حفاظت اور سیکورٹی اولین ترجیح رہے گی۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان واپسی کے انتظامات کے لئے پی سی بی منجمنٹ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

Watch Live Public News