گورنر پنجاب کا اہم سیاسی رہنماؤں کو آئین پاکستان کی کتاب کا تحفہ

گورنر پنجاب کا اہم سیاسی رہنماؤں کو آئین پاکستان کی کتاب کا تحفہ
گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے وزیراعظم شہباز شریف، سابق صدر آصف زرداری اور جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سمیت دیگر اہم رہنماؤں کو آئین پاکستان کی کتاب کا تحفہ بھجوا دیا۔ گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز، بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کو بھی آئین پاکستان کی کتاب کا تحفہ بھجوایا ہے۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ آئین پڑھے بغیر احمقانہ بیان دینے والے لیڈروں کو کتاب کا تحفہ بھیجا ہے۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ یہ رہنما آئین پڑھے بغیر بلا وجہ غصہ کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ عمر سرفراز چیمہ کی جانب سے عطا اللّٰہ تارڑ، خواجہ آصف، راجہ پرویز اشرف، احسن اقبال، قمر الزماں کائرہ، خورشید شاہ، مریم اورنگزیب، شیری رحمٰن اور یوسف رضا گیلانی کو بھی آئین پاکستان کی کتاب بھیجی گئی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔