آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا امکان

 آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا امکان
کیپشن: آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا امکان

ویب ڈیسک: پاکستان میں آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد اور پنشن میں 5 فیصد اضافہ متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تقریباً 7 فیصد اور پنشن میں 5 فیصد اضافے کا امکان ہے، تاہم وزارت خزانہ کی جانب سے ابھی تک کوئی حتمی اعلان نہیں ہوا۔

بجٹ تجاویز میں اس اضافے پر غور جاری ہے اور حکومت تنخواہ دار طبقے کو بڑھتی مہنگائی کے اثرات سے ریلیف دینے کے لیے اضافی سہولتیں بھی متعارف کرا سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر یہ اضافہ منظور ہو جاتا ہے تو ملک بھر میں ہزاروں سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا، جبکہ حتمی فیصلہ حکومت کی مالی گنجائش اور مجموعی بجٹ حکمت عملی کے مطابق کیا جائے گا۔
 
 

Watch Live Public News