اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان کا ٹورازم کو فروغ دینے کا ویژن، ٹھنڈے سیاحتی مقام نتھیا گلی میں پہلا فائیواسٹار ہوٹل بنانے کی منظوری۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے سیاحت کے فروغ کو یقینی بنانے کے لیے نتھیا گلی میں پہلا فائیواسٹار ہوٹل بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان رواں ہفتے مذکورہ فائیو سٹار ہوٹل کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ تقریب میں وفاقی و صوبائی اور سینیٹر فیصل جاوید سمیت اہم شخصیات شرکت کریں گے۔ ہوٹل کے قیام کا مقصد پاکستان میں ٹورازم کو فروغ دینا، اور انفراسٹرکچر کو بہتر بنانا ہے۔ فائیو اسٹار ہوٹل میں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے لیے شاندار سہولتیں موجود ہوں گی۔