ویب ڈیسک: دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا پر حفاظتی بند ٹوٹ گیا، ہیڈ سلیمانکی پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے ستلج کے نزدیک مصافاتی علاقوں میں پاک فوج اور سول انتظامیہ کے 12 ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔
ساہیوال میں 49 دیہات متاثر ہوئے، پاک فوج اور سول انتظامیہ کے 30 ریلیف کیمپ قائم۔ تحصیل کبیروالا میں ہیڈ سدھنائی پر اونچے درجے کا سیلاب، تلمبہ، میاں چنوں اور اقبال نگر میں ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں۔ ہزاروں افراد، مویشی اور گندم محفوظ مقامات پر منتقل کی جا چکی ہے۔
اوکاڑہ کے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی جانب سے مفت میں امداد کے لیے میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں۔ رنگ پور اور ہیڈ محمد والا سمیت ممکنہ متاثرہ علاقوں میں بھی فلڈ ریلیف کیمپ قائم ہیں۔
تحصیل مظفرگڑھ اور کوٹ ادو میں پاک فوج اور سول انتظامیہ کی جانب سے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ہیڈ محمد والا پر ممکنہ خطرے سے بروقت بچاؤ کے لیے بریچنگ پوائنٹ اور دیگر حفاظتی اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔