پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 15 خوارج ہلاک

پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 15 خوارج ہلاک
کیپشن: پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 15 خوارج ہلاک

ویب ڈیسک: سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد سے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 15 دہشتگرد ہلاک کردئیے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  31 اگست اور یکم ستمبر کی درمیانی شب خوارج کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا گیا،سکیورٹی فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت اور صبر و تحمل سے خوارج کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ سکیورٹی فورسز کی کارروائی 36 گھنٹے تک جاری رہی ، اس دوران 15 بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر  کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران ہلاک خوارج سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔علاقے میں مزید بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

Watch Live Public News