شاہین آفریدی کو ہمیشہ کپتانی سے دور رکھنے کی کوشش کی، شاہد آفریدی 

شاہین آفریدی کو ہمیشہ کپتانی سے دور رکھنے کی کوشش کی، شاہد آفریدی 

(ویب ڈیسک )   معروف کرکٹر اور سابق کپتان   شاہد آفریدی نے  کہا ہے کہ  انہوں نے   شاہین آفریدی کو ہمیشہ کپتانی سے دور رکھنے کی کوشش کی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی  نے کہا ہے کہ  میں چاہتا ہوں شاہین آفریدی اپنی کرکٹ پر توجہ دیں۔انہوں نے بتایا کہ جب لاہور قلندرز نے شاہین آفریدی کو کپتانی کی آفر دی تو میں نے کہا دور رہو۔

سابق کپتان نے کہا کہ  خود سمیت کئی سابق کپتانوں کا اختتام اچھا نہیں دیکھا لیکن   کپتانی کے معاملے میں شاہین آفریدی نے میری بات نہیں مانی۔

شاہد آفریدی نے کہا  کہ سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کو   محمد رضوان کو وائٹ بال کا کپتان بنانے  اور بابر اعظم کو ٹیسٹ کا کپتان برقرار  رکھنے کا  مشورہ دیا تھا۔