(ویب ڈیسک ) یورپی ملک مقدونیہ میں بلی کو گود میں لیے قرآن مجید کی تلاوت کرتے قاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک دلکش ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک امام مسجد میں قرآن مجید کی تلاوت کر رہے ہیں کہ اچانک ایک بلی ان کے پاس آتی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امام بلی کو بھگانے کے بجائے محبت سے اپنی گود میں بٹھاتے ہیں اور تلاوت جاری رکھتے ہیں۔ بلی بھی پرسکون انداز میں ان کی گود میں بیٹھ کر آنکھیں بند کیے تلاوت سنتی رہتی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو کو بہت پسند کر رہے ہیں اور امام کے بلی کے ساتھ اس نرم رویے کی تعریف کر رہے ہیں۔