(ویب ڈیسک ) ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے انسانی بنیادوں پر آبنائے ہرمز سے سامان کی ترسیل کی اجازت دیدی۔
ایران نے انسانی ہمدردی کی مثال قائم کردی۔ آبنائے ہرمز کے ذریعے ترسیل کی اجازت دے دی۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ بنیادی سامان اور انسانی امداد لے جانے والے جہازوں کے لیے اجازت نامے جاری کردیے گئے ہیں ۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اجازت خاص طور پر ایرانی بندرگاہوں یا بحیرہ عمان میں واقع جہازوں پر لاگو ہوگی۔