کرپشن سے پاک ریاست مشن ہوگا، وزیراعظم آزاد کشمیر

کرپشن سے پاک ریاست مشن ہوگا، وزیراعظم آزاد کشمیر
مظفرآباد ( پبلک نیوز) وزیراعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی نے کہا ہے کہ آزادجموں و کشمیر میں رول آف لاء کی عملداری یقینی بنائیں گے۔ کرپشن سے پاک ریاست ہمارا مشن ہوگا۔ پاکستان جیسے احتساب کے نظام کو آزادکشمیر میں بھی نافذ کریں گے۔ سردار عبدالقیوم خان نیازی کا کہنا تھا کہ چئیرمین پاکستان تحریک انصاف وزیراعظم پاکستان عمران خان کا مشکور ہوں۔ وفاقی کابینہ اور وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور کا بھی شکریہ ادا کیا۔ مسئلہ کشمیر کو جرات کے ساتھ عالمی فورمز پر پیش کرنے پر وزیراعظم پاکستان کا شکریہ۔ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کردار بھی لائق تحسین ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام ممبران اسمبلی صدر تحریک انصاف بیرسٹر سلطان محمود اور سردار تنویر الیاس کا بھی مشکور ہوں۔ افواج پاکستان کو سلام پیش کرتا ہوں۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان مخلص شخص ہیں۔ شفاف انتخابات پر چیف سیکرٹری اور آئی جی آزاد کشمیر کو مبارکباد۔ آزادجموں و کشمیر کے لوگوں کیلئے میری جان بھی حاضر ہے ۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔