کامن ویلتھ گیمز 2022: پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

کامن ویلتھ گیمز 2022: پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا
لاہور: (ویب ڈیسک) کامن ویلتھ گیمز 2022 میں پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا۔ برطانیہ کے شہر برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے ویٹ لفٹنگ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ویٹ لفٹر محمد نوح دستگیربٹ نے گولڈ میڈل جیت لیا ہے، نوح دستگیر بٹ نے 109+ ویٹ لفٹنگ کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا۔ نوح دستگیر بٹ نے اسنیچ میں 173 کلو گرام وزن اٹھایا، جبکہ کلین اینڈ جرک میں 232 کلو گرام وزن اٹھایا جبکہ یہ لفٹس کامن ویلتھ گیمز کی 109+ ویٹ کیٹیگری کی ریکارڈ لفٹس ہیں۔ خیال رہے کہ نوح دستگیر نے 2018 میں بھی پاکستان کیلئے برانز میڈل جیت چکے ہیں ، گزشتہ سال دسمبر میں ہونیوالی کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں انہوں نے سلور میڈل جیتا تھا۔ نوح دستگیر بٹ کا کامن ویلتھ گیمز کی تاریخ میں پاکستان کا صرف دوسرا گولڈ میڈل ہے،قبل ازیں 2006 میں شجاع الدین ملک نے پاکستان کیلئے ویٹ لفٹنگ میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔