شہباز شریف کی سٹیج پر ایسی حرکت کہ نواز شریف پریشان ہوگئے: ویڈیو دیکھیں

شہباز شریف کی سٹیج پر ایسی حرکت کہ نواز شریف پریشان ہوگئے: ویڈیو دیکھیں
کیپشن: Shehbaz Sharif video
سورس: ویب ڈیسک

(ویب ڈیسک)سابق وزیراعٖظم شہباز شریف جلسے کے لئے تیار کئے گئے سٹیج پر گرنے سے بچ گئے،واقعہ گذشتہ روز پہلوانوں کے شہرگوجرانوالہ میں پیش آیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر کافی گردش کررہی ہے، جیسے ہی یہ واقعہ رونماں ہوا نواز شریف بھی پریشان ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پہلوانوں کےگوجرانوالہ میں گذشتہ روز مسلم لیگ ن کا انتخابی جلسہ ہوا، سٹیج پر موجود لیگی قیادت نواز شریف، شہباز شریف سمیت مریم نواز اور دیگر قائدین موجود تھے، مسلم لیگ ن کا جوش وخروش بھی دیکھنے کے قابل تھا، پہلوانوں کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعطم کو نواز شریف تحفے میں پہلوانی گرز پیش کیا۔

نواز شریف اور شہباز شریف کو پگڑی بھی پہنائی گئی، مگر ایک عجیب واقعہ اس وقت پیش آیا جب شہباز شریف کو پگڑی پہنائی جاری تھی، پہلوان نے جیسے ہی شہبازشریف کو پگڑی پہنائی تو  شہبازشریف نے پہلوان کو داؤ لگایا جس پر دنوں کا توازن بگڑ گیا  خوش قسمتی سے گرل کے سہارے نے دنوں کو  سٹیج سے نیچےگرنے سے بچا لیا۔

پیچھے نواز شریف بھی سب کچھ چھوڑ کر پریشانی کے عالم میں بھائی کی اس حرکت کو دیکھتے رہے، بعد ازاں شہبازشریف نے پہلوان کو گلے لگایا اور سٹیج شیر کے نعروں سے گونج اٹھا۔

Watch Live Public News