ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے کل 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
کابینہ ڈویژن نے یوم یکجہتی کشمیر پر عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

قبل ازیں سندھ کے بعد پنجاب حکومت نے بھی پانچ فروری کو یوم کشمیر پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
حکومت پنجاب نے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں پانچ5 فروری کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔اس حوالے سے جاری نوٹفکیشن کے مطابق 5 فروری کو تمام دفاتر اور ادارے بند ہوں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سندھ حکومت کی جانب سے یوم کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا تھا۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 5 فروری کو تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
خیال رہے کہ بھارتی حکومت کے جبر کا شکار کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان میں ہر سال 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منایا جاتا ہے۔