لاہور ( پبلک نیوز) پنجاب بھر میں ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ آج سے مزارات کھو لنے کی اجازت، کیبنٹ کمیٹی برائے کورونا کی سفارشات کے مطابق پنجاب بھر میں تمام مزارات کھولنے کی اجازت کے لئے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق مزارات پر حاضری کے دوران سماجی فاصلے اور دیگر ایس او پیز کا خیال رکھا جائے۔ مزار انتظامیہ حاضرین کے لیے ایس او پیز کے مطابق انتظامات یقینی بنائیں۔ عوام ایس او پیز پر عمل درآمد میں انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق شکایت یا معلو مات کے لئے شہری 1033 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ نوٹیفیکشن 4 جون سے 15 جون تک نافذالعمل رہے گا۔