ویب ڈیسک: امریکا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق معاملات پاکستانی عدالتوں پر چھوڑتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم پاکستانی عدالتوں کے فیصلوں پر اثر انداز نہیں ہو سکتے، الزامات پر پاکستان کی عدالتیں اپنے قوانین کے تحت فیصلے کریں گی۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سائفر کیس میں بریت پر رد عمل میں کہاکہ بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوالات کا کئی بار جواب دے چکے ہیں
انہوں نے کہا کہ ہم مختلف ممالک سے متعلق فیصلے کے لیے مناسب حالات اور سیاق و سباق کو مدنظر رکھتےہیں۔
بانی پی ٹی آئی کے عدت کیس سے متعلق سوال پر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ فیصلہ پاکستانی عدالتوں کو کرنا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے بری کردیا تھا۔